تھائی لینڈ میں فرانسیسی سیاح سیلفی لیتے وقت ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بنکاک۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں ایک فرانسیسی سیاح ایک آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ جمعرات کی سہ پہر کو استوائی جزیرہ کوہ ساموئی میں رونما ہوا جہاں کے ناریل کے درختوں سے گھرے سفید ریت کے سمندری ساحل سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 33 سالہ شخص نامیونگ 2 آبشار سے گرگیا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں جولائی میں ایک ہسپانوی سیاح بھی گرکر ہلاک ہوا تھا۔ جزیرہ کے ٹورسٹ پولیس لیفٹننٹ فوواڈول ویریا پرنگ کل نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ مذکورہ شخص کی نعش ڈھونڈنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔