بنکاک : تھائی لینڈ نے ڈیجیٹل پیشوں سے وابستہ امیر غیر ملکیوں کے لیے گولڈن ویزہ اسکیم شروع کر دی ہے۔ اس میں شرط فقط بینک میں پیسے دکھانے کی ہو گی۔تھائی لینڈ کی نئیویزہ اسکیم میں غیر ملکی پروفیشنلز کو تھائی لینڈ سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس ویزہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تاہم کسی شخص کو بینک اکاؤنٹ میں اچھا خاصا سرمایہ دکھانے کی ضرورت ہو گی۔تھائی لینڈ کی اسکیم کے مطابق امیر غیر ملکیوں کو دس سال کا ‘گولڈن ویزہ‘ جاری کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ ویزہ بقول تھائی گورنمنٹ ‘ورک فرام تھائی لینڈ‘ کے نام سے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں سے وابستہ افراد کو دیے جائیں گے۔ حکومتی منصوبے کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے اگلے دس برسوں میں مقامی اقتصادیات کو 26 ارب یورو کے برابر فائدہ پہنچے گا۔ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے تھائی لینڈ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری جنرل ناریت تھیرڈسٹیراسْکڈی نے کہا کہ ان کے اندازے کے مطابق اس ویزہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کم ازکم پچاس فیصد افراد کا تعلق یورپ سے ہو گا، ”ہمیں یقین ہے کہ یہ طویل المدتی ویزہ اسکیم یورپ میں ہمارے ٹارگٹ گروپ کو بڑی حد تک متوجہ کرے گی۔‘‘