تھائی لینڈ: موسمِ گرما کے آتے ہی تائیون میں ’بندروں کے شہر‘ سے مشہور علاقے میں بندروں کو پرسکون رکھنے کے لیے کئی سوئمنگ پول بنائے گیے ہیں۔لوپ بیوری نامی اس شہر میں مکاک بندر نہ صرف آپس میں گروہ بناکر لڑتے ہیں بلکہ آنے والے سیاحوں کو بھی نقصان پہنچاتے رہتیہیں۔ درجہ حرارت بڑھتے ہی بندروں کیدرمیان مار پیٹ بڑھ جاتی ہے جسے بندروں کی جنگ بھی کہا جاتا ہے۔ بسا اوقات دونوں طرف سے سینکڑوں بندر باہمی گتھم گتھا ہوجاتے ہیں۔تاہم گزشتہ دوبرس سے یہ واقعات بڑھ گیے تھے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بندروں کی بھوک یا گرمی سے بے چینی ہوسکتی ہے۔