نئی دہلی: ہندوستانی سینئر مرد فٹبال ٹیم 4 جون کو تھائی لینڈکے تھاماسات اسٹیڈیم میں تھائی لینڈکے خلاف ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ یہ میچ ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ ہندوستان 10 جون کو گروپ سی میں ہانگ کانگ کے خلاف کوالیفائر میچ کھیلے گا۔ ہندوستان اس وقت فیفا رینکنگ میں 127ویں جبکہ تھائی لینڈ 99ویں مقام پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم 18 مئی کو کولکتہ میں ٹریننگ کیمپ شروع کرے گی اور 29 مئی کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔