تھانے 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے تھانے اور پال گھر اضلاع میں جمعہ کی اولین ساعتوں سے زبردست بارش ہوئی ہے ۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول نے یہ بات بتائی ۔ حالانکہ بارش کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پال گھر کے ساحل سمندر پر واع گاووں میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تھانے میں بھی بھاری بارش ہوئی اور 59.94 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ تھانے اور پال گھر انتظامیہ کی جانب سے بارش کو دیکھتے ہوئے مختلف اقدامات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔