تھانے : تھانے میونسپل کارپوریشن نے اب تک آٹھ لاکھ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات تک شہر میں 8,00,584 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ویکسین دی جا چکی ہے جن میں سے 4,24,310 مرد اور باقی خواتین ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویکسین لینے والوں میں حاملہ خواتین اورخواجہ سرا شامل ہیں۔ وہیں نوی ممبئی کے شہری کمشنر ابھیجیت بھانگر نے زیکا وائرس کے پیش نظر طبی ٹیموں کو سروے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔