تھانے : ممبئی کے نزدیک تھانے میں ایک بلڈر کے دفتر سے 12 ہزار جلیٹن کی چھڑیں اور 3008 ڈیٹونیٹر ضبط کئے گئے ہیں۔ تھانے کرائم برانچ نے متل انٹرپرائزز نامی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا ، جہاں دھماکہ خیز اشیا کمپنی کے سیف ہاؤس آفس میں رکھے گئے تھے۔ چھاپہ گزشتہ شب دیڑھ بجے رات میں مارا گیا۔ دھماکہ خیز اشیا عمارت کے کام میں استعمال ہوتی ہے ، لیکن ہمیں اتنی بڑی تعداد میں کیوں جمع کیا گیا ، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔بھیونڈی عدالت نے ملزم کو 22 مئی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ سینئر پولیس انسپکٹر کرشن کوکانی نے بتایا کہ تھانے پولیس کرائم برانچ یونٹ کو انٹلیجنس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر چنچوٹی روڈ پر واقع ایک کمپنی کے احاطے میں چھاپہ مارا گیا۔