تھانے میں خاتون پر عاشق نے گرم تیل ڈال دیا

   

تھانے ۔ 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تھانے میں ایک 35سالہ خاتون پر اس کے عاشق نے گرم تیل ڈال دیا جس سے وہ شدید طور پر جھلس گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ 45سالہ ٹرک ڈرائیور بھیم راؤ بھیڈے بحث و تکرار کے بعد 35سالہ خاتون پر گرم تیل ڈال دیا، جس کے ساتھ ہی اس کے کچھ عرصہ سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کی 2005ء میں شادی ہوئی تھی اور اس کو دو لڑکیاں ہیں ۔ بیٹا نہ ہونے سے ناراض شوہر نے خاتون کو چھوڑ دیا تھا جس کے بعد بھیڈے سے خاتون کے تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔ تاہم شرابی ٹرک ڈرائیور کے ساتھ اس کی اکثر بحث و تکرار ہوتی تھی ۔ دو دن قبل خاتون نے بھیڈے کو گھر میں آنے سے روک دیا تھا اور وہ بھر کے باہر ہی سوگیا ۔ تاہم رات دیر گئے اس نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ محوخواب خاتون پر گرم تیل ڈال دیا ۔