بستی۔30۔اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی میں کووڈ۔19 کے انفیکشن سے بچنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے سرکار دفاتر میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکریننگ کو لازمی قراردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتش نرنجن نے جمعرات کو بتایا کہ کلکٹریٹ،وکاس بھون، پولیس دفتر،تحصیل سمیت دیگر دفاترمیں داخلے سے قبل افسران اور ملازمین و دیگر شہریوں کو کوڈ۔19 سے بچاؤکے لئے تھرمل اسکریننگ کرانی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جب شخص کے جسم کی حرارت معتدل پایا جائے تبھی اسے دفتر میں داخلے کی اجازت ملے ۔انہوں نے بتایا کہ اس نظم سے کورونا متاثرہ شخص کی شناخت میں آسانی ہوگی۔
