تھریسامے بریگزیٹ میں30 جون تک توسیع کی خواہاں

,

   

لندن ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اس وقت شدید پیچیدگیوں اور پریشانیوں کا شکار وزیراعظم برطانیہ تھریسامے بریگزیٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کی خواہاں ہیں تاکہ پارلیمنٹ میں پائے جانے والے تعطل کا کوئی نتیجہ برآمد ہوسکے جو دراصل برطانیہ کے 28 رکنی یوروپی یونین سے اخراج سے متعلق ہے۔ یوروپین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک کے نام تحریر کئے گئے اپنے مکتوب میں تھریسامے نے کہا کہ ایک طرف یہ بات نہایت الجھن میں ڈالنے والی ہے کہ بریگزیٹ کا کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہورہا ہے اور دوسری طرف برطانیہ کے اخراج کے معاہدہ کو بھی مسترد کیا جارہا ہے۔