تھمّا کی رفتار تھم گئی

   

ممبئی۔25 اکتوبر(ایجنسیز) آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندنا اور نوازالدین صدیقی اسٹارر تھما نے ریلیز کے پہلے دن متاثرکن کمائی کے ساتھ اپنے میکرز اور ناظرین دونوں کو خوش کیا۔ تاہم جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں، فلم کی کمائی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ میڈاک ہارر کامیڈی یونیورس کی تمام پچھلی فلمیں ہٹ اور سوپر ہٹ رہی ہیں۔ تاہم، تھمّاکی چوتھے دن کی کمائی پرغورکیا جائے تو اس کا ہٹ لسٹ میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔