تھیٹر میں قومی ترانہ پر کھڑے نہ ہونے پر مقدمہ درج

,

   

٭ بنگلورو کے ایک سینما ہال میں گزشتہ ماہ قومی ترانہ بجنے کے دوران ایک فیملی اپنی نشستوں سے کھڑی نہیں ہوئی ۔ چنانچہ قانون کے مطابق پولیس نے اس فیملی کے خلاف ایف آئی آر درج رجسٹر کرلیا ہے۔ اس فیملی کو ’’پاکستانی دہشت گرد‘‘ قرار دیا جارہا ہے اور ان کے ایک ویڈیو کلپ میں انہیں کنڑ ایکٹرس ارون گوڑا ، بی وی ایشوریہ اور دیگر ڈھکیل رہے ہیں۔یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ پولیس نے پی وی آر سینما کو نوٹس بھیج کر تفصیلات طلب کئے ہیں۔