تہاڑ جیل میں خاتون کی خودکشی

   

نئی دہلی۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) تہاڑ جیل میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت پروین عرف کویتا (38) کے طورپر ہوئی ہے ۔ مغربی دہلی کے پولیس کمشنر دیپک پروہت نے آج بتایا کہ دین دیال اپادھیائے اسپتال سے ہری نگر تھانہ کو خبر ملی کہ تہاڑ جیل نمبر چھ کی یہاں داخل کرائی گئی ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ خاتون نے پھانسی لگاکر خودکشی کی ہے۔ پروہت نے بتایا کہ جانچ کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کو 25اپریل کو تہاڑ جیل میں لایا گیا تھا۔ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر 25اپریل کو ہی اپنی ساس اوم وتی اور سسر راج سنگھ کو قتل کردیا تھا اور اس نے خود بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔