نئی دہلی 27جون (یو این اائی) تہاڑ جیل انتظامیہ نے کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی صحت سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے ۔تہاڑ انتظامیہ کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ “قیدی شبیر احمد شاہ کی تشویشناک صحت کی حالت کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ قیدی کو تمام طبی سہولیات باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو 26 جون کو یہاں کے صفدر جنگ ہاسپٹل میں پیشاب کی شکایت کے سلسلے میں او پی ڈی میں مشاورت کیلئے بھیجا گیا تھا اور انہیں مزید ٹسٹ کیلئے داخل کیا گیا تھا۔ ان کی تمام رپورٹس نارمل پائی گئی ہیں اور وہ صفدر جنگ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔