تہران : گیس لائن میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک

   

تہران ۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں گیس لائن میں لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہونے سے ایک عمارت منہدم ہو گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے میں 9افراد ہلاک اور دیگر 9زخمی ہوگئے۔ ایرانی خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ رباط کریم کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کے فوراً بعد امدادی کارروائی شروع کی گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔