تہوار اور میلادالنبیﷺ کے پیش نظر پولیس کے سخت صیانتی انتظامات

   

سائبرآباد پولیس کا اعلی سطحی اجلاس ، کمشنر اسٹیفن رویندر کا خطاب
حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی جانب سے تہواروں کے پیش نظر سخت سیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس کو طلب کیا ۔ بتکماں ، دسہرہ نوراتری اور میلادالنبی ﷺ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ عوام کو خوشگوار ماحول میں تہواروں کے انعقاد کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے نہیں دیا جائے گا اور حادثات سے پاک تہواروں کو منانے کیلئے درکار اقدامات کیلئے پولیس عہدیداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سوشیل میڈیا کی افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے بنیادی اطلاعات اور افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا اور کہا کہ پولیس نے سوشیل میڈیا پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے کہا کہ مورتیوں کے وسرجن اور بتکماں کیلئے تالابوں اور ٹینکس پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کو سہولت بخش خدمات کی فراہمی کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس اجلاس میں سائبرآبادپولیس کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے ۔ ع