تیج پرتاپ کا آن لائن ’’تیج سینا‘‘ کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے فرزند تیج پرتاپ یادو نے ’’آن لائن پلیٹ فارم برائے تبدیلی کے خواہاں افراد تیج سینا‘‘ کا 28 جون کو آغاز کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے ایک موبائیل نمبر بھی بتایا جس میں اِس تحریک میں شرکت کے لئے اپنا نام رجسٹر کروایا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں آر جے ڈی کی انتخابی نشانی بھی شائع کی گئی ہے۔