تیجسوی یادو نے بہار قانون ساز اسمبلی میں نتیش حکومت پر کیا سخت حملہ، کہا حکومت مجرمین کو کرتی ہے تحفظ فراہم

,

   

Ferty9 Clinic

منگل کے روز بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجشوی پرساد یادو نے حکمران جماعت کی طرف سے ٹوکا ٹوک گفتگو کے دوران ریاست کی نتیش کمار حکومت پر حملہ کیا مالی سال 2021-22 کے لئے بہار قانون ساز اسمبلی میں رکھے گئے محکمہ داخلہ کے بجٹ کے مطالبے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے تیجشوی نے بالآخر ایوان کے اسپیکر وجئے کمار سنہا سے تقریبا ایک گھنٹہ اپنی بات رکھنے کے بعد شکایت کی تیجشوی یادو نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد اور رابری دیوی کے دور کے مقابلہ میں ریاست میں جرائم کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پچھلے سال ایک وزیر کے بھائی پر اسکول سے بڑی مقدار میں الکوحل کی بازیابی سے متعلق ایف آئی آر میں بھی الزام عائد کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا اور حکومت پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ ملزموں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔تاہم انہوں نے وزیر کا نام لینے سے گریز کیا