تیراکی کے شوق نے دو نوجوان کی جان لے لی بھینسہ میں غمناک واقعہ، والدین پر سکتہ، عوام افسردہ

   

بھینسہ ۔ تیراکی کے شوق نے دو نوجوان دوستوں کی جان لے لی۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے عمرفاروق کالونی کنٹہ ایریا کے متوطن الماس علی عرف سْہیل ولد حسن علی 21 سالہ کرانہ شاپ ملازم اور سید فیروز ولد سید مستان 20 سالہ میستری اپنے دوستوں کے ہمراہ دوپہر کے اوقات میں گڈنا واگو پراجکٹ تیراکی کے لیے گئے اور تیراکی کے دوران الماس علی عرف سہیل پیر پھسلنے کی وجہ سے پانی میں ڈوب رہا تھا جسے بچانے کی کوشش میں دوسرا نوجوان سید فیروز بھی غرق ہوگیا جس کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور کئی افراد پراجکٹ پہنچ گئے اور نعشوں کو پراجکٹ سے نکالکر بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا جہاں رکن بلدیہ محمد عامر احمد نے پوسٹ مارٹم اور کاغذی کارروائی کے لیے مکمل رہنمائی کرتے ہوئے بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار کو اطلاع دی جس پر ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار ٹاؤن سب انسپکٹران ایم اے ملک اور بی وکرم کے ہمراہ گورنمنٹ ایریا پاسٹل پہنچ کر نعشوں کا پنچنامہ کیا اور ایک مقدمہ درج کیا بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا دو مسلم نوجوان کی اچانک اسطرح موت پر شہر کی عوام میں کافی افسوس اور غم کا اظہار دیکھا گیا۔
سکھیندر ریڈی کو کے کویتی کی مبارکباد
نظام آباد : قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے آج کونسل کے چیرمین کی حیثیت سے سکھیندر ریڈی بلامقابلہ دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قابلیت کی بنیاد کی وجہ سے ہی دوسری معیاد کیلئے منتخب ہوئے ہیں تجربہ کار سیاستداں کا انتخاب تمام افراد کیلئے باعث فخر ہے تلنگانہ کے مقامی ادارہ جات کے 12700 گرام پنچایتوں و سرپنچوں کو بھی یہ اعزاز ہے انہوں نے بتایا کہ قانون سازکونسل میں نمائندگی کرنے والے مسلم خواتین ہے اور اس میں ایک کا تعلق ریاستی وزیر ہے مردوں کے مساوی باقی دو خواتین کو بھی بولنے کا حق فراہم کرنے کی خواہش کی ۔