٭ پڈوچیری کے ایک گاؤں میں ایک 65 سالہ قبائلی شخص کی چہارشنبہ کو موت ہوگئی جبکہ وہ اپنی نسبتی بہن کے مکان میں بیہوش ہوکر گرپڑا تھا اور اس کی فیملی نے اسے ہتھ گاڑی کے ذریعے اسپتال کو پہنچانے کی کوشش کی، جو اُس کی جان نہ بچا سکی۔ ٹاملناڈو کے ضلع ویلوپورم کا متوطن سبرامنی کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ پڈوچیری کے ستھوکینی میں اپنی نسبتی بہن سے ملنے گیا تھا۔ وہ مرض ٹی بی میں مبتلا تھا اور چہارشنبہ کو اس کی صحت بگڑگئی۔ جب اسے ہتھ گاڑی کے ذریعے ارکان خاندان دواخانے کی طرف بڑھ رہے تھے، تب راہگیروں نے امبولنس کو طلب کرنے یا کسی بھی قسم کی مدد کرنے کے بجائے مریض کی منتقلی کے منظر کی تصویر کشی کو ترجیح دی۔ اس درمیان ایک پولیس آفیسر جے مروگانندن کی نظر پڑی اور انھوں نے ایک این جی او زیرانتظام امبولنس کو طلب کیا۔ تاہم، تب تک دیر ہوچکی تھی اور دواخانہ پہنچنے پر ڈاکٹروں نے سبرامنی کو مردہ قرار دیا۔