گوالیار:مدھیہ پردیش کے گوالیار ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ نے نوکری سے نا اہل قرار دیئے اسسٹنٹ بیج سرٹیفیکیشن آفیسر کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ نوکری کے دوران تیسرا بچہ پیدا ہونے پر اسسٹنٹ بیج سرٹیفیکیشن آفیسر جو سرکاری خدمات میں نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اس حکم کے خلاف آفیسر نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2001 کو قانون نافذ ہوا ہے۔ اس کے بعد تیسرا بچہ ہوا تو سیول سروس ایکٹ 1961 کے تحت سرکاری نوکری کے لئے نااہل سمجھے جائیں گے۔ لہٰذا آپ نوکری کے لائق ہی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2009 میں ویاپم کے ذریعے منعقدہ اسسٹنٹ بیج سرٹیفیکیشن آفیسر کا امتحان لکشمن سنگھ بگھیل نے بھی لکھا تھا۔ لکشمن سنگھ بگھیل کا میرٹ لسٹ میں 7 ویں نمبر پر نام آیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ فارم جمع کرنے کے دوران 30 جون 2009 کو لکشمن سنگھ بگھیل کے دو بچے تھے، وہیں 20 نومبر کو لکشمن سنگھ بگھیل کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ محکمہ کے ذریعہ جوائننگ کے وقت بگھیل کا ویریفیکیشن کیا گیا۔