تین دلتوں کو برہنہ کرکے پیٹا گیا

   

جونپور : اُترپردیش کے جونپور میں تین دلت نوجوانوں کو مبینہ چوری کی پاداش میں برہنہ کرکے لاٹھیوں اور بیلٹ سے پیٹا گیا ۔ مقامی افراد کے مطابق ان میں سے دو نوجوان ایک دوکان کا تالہ توڑتے ہوئے خود مالک دوکان کے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ تیسرے نوجوان کو اُس کے گھر سے اُٹھایا گیا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوگیا ہے ۔ اُترپردیش میں دلتوں کیخلاف یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جیسا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کئی بار مسئلہ اُٹھاچکی ہیں۔