نئی دہلی۔ ملک میں کورونا انفیکشن کی بھیانک ہوتی صورتحال کے دوران متاثروں کی تعداد تین دنوں میں 8 لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کو کورونا انفیکشن کی تعداد 8لاکھ کو پار کرکے 8,20,912 ہوگئی تھی جکہ منگل کو 9لاکھ کا اعدادوشمار پار کرکے 9,06,752 ہوگئی۔پورے ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 28,498نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔
