تین رکنی سارقوں کی ٹولی گرفتار گولکنڈہ پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد : گولکنڈہ پولیس نے سارقین کی تین رکنی ٹولی بشمول دو کم عمر ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ جے شیٹی جو عادی سارق ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ سارق میں اپنے دو کم عمر ساتھیوں کی مدد سے کئی سرقوں ملوث ہے۔ شیٹی اور اس کے ساتھی شہر کے پان شاپس کو نشانہ بنایا کر تے تھے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 لاکھ مالیتی مال برآمد کر لیا۔