تین سالہ بچی کی ہولناک موت پر راہول گاندھی کو شدید صدمہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے جمعہ کے دن علی گڑھ میں ایک 3 سالہ بچی کی دردناک موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور قاتلوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اُنھوں نے اس بات پر حیرت و تشویش ظاہر کی کہ کوئی بھی انسان ایک معصوم بچے کے ساتھ ایسا بے رحمانہ سلوک کس طرح کرسکتا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ایسے جرائم میں سزا ضرور ہونی چاہئے۔ ایسے مجرمین کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑنا چاہئے۔