تین طلاق ختم کردینے والے بی جے پی پر سجاتا کی تنقید

   

کولکاتا: بی جے پی لیڈ سومترا خان نے اپنی بیوی سجاتا مونڈل کو قانونی طلاق کی نوٹس روانہ کی ہے۔ سجاتا مونڈل نے حال ہی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تین طلاق کو ختم کردیا تھا لیکن یہی پارٹی اب میرے شوہر سومترا خان سے کہہ رہی ہیکہ وہ مجھے آج ہی طلاق دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے شوہر سومترا سے محبت کرتی ہوں اور ان کے نام کا سندور لگاتی ہوں۔ ہماری محبت کی شادی ہوئی تھی۔ آخر یہ ایک دن میں کس طرح ختم ہوسکتی ہے۔