تین مار ملنا نے فون ٹیاپنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرایا

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل تین مار ملنا نے آج خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا۔ ٹیلیفون ٹیاپنگ کی فہرست میں تین مار ملنا کا نام شامل تھا جس پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے انہیں نوٹس دی۔ تین مار ملنا نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے سی آر کے خلاف قانونی لڑکی کیلئے عدالت سے رجوع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل پیش کرنے پر معاوسٹوں کے ہمدرد ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے فون ٹیاپ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر خاندان کے بعض افراد کے بھی ٹیاپ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف وہ عدالت سے رجوع ہوں گے۔ تین مار ملنا نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں سینکڑوں افراد کے فون ٹیاپ کئے گئے ۔ فون ٹیاپنگ غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے لیکن اقتدار کو بچانے کیلئے بی آر ایس نے یہ سازش کی۔ 1