حیدرآباد۔3 ۔ستمبر (سیاست نیوز) جہد کار اور صحافی تین مار ملنا کی ضمانت پر رہائی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ۔ ملنا کی اہلیہ نے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے شوہر کو بے جا مقدمات کے تحت گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے پولیس کی جانب سے دفعات 306 اور 511 کے تحت درج کردہ مقدمات کو کالعدم کرنے کی درخواست کی ۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ ملنا کی ضمانت کی درخواست تحت کی عدالت میں زیر دوران ہے ، لہذا ہائی کورٹ حکم التواء جاری نہیں کرسکتا۔ عدالت نے حکومت کو تفصیلات کے ساتھ جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 14 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ R