حیدرآباد۔2۔مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج تلنگانہ کے تین آئی پی ایس عہدیداروں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں تعیناتی کا حکم دیا۔ تلنگانہ پولیس میں برسر خدمت 2005 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے اویناش موہنتی جو سائبر آباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس ایڈمسنٹریشن، پی وشوا پرساد جوائنٹ کمشنر آف پولیس اسپیشل برانچ حیدرآباد سٹی اور ایم رمیش ریڈی انسپکٹر جنرل آف پولیس پی اینڈ ایل ڈی جی پی آفس کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ ترقی دینے والے عہدیداروں کو موجودہ عہدوں پر ہی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ب