نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی جاپان، پاپوا نیوی گینی اور آسٹریلیاکے اپنے تین ممالک کے دورے کے اختتام کے بعد جمعرات کی علی الصبح دہلی لوٹ آئے ہیں۔ پی ایم مودی کا دہلی کے پالم ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال ہوا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پی ایم مودی کے ہندوستان آمد پر ان کا استقبال کرنے کے لیے جمعرات کی صبح دہلی کے پالم ایئرپورٹ پہنچے۔ بی جے پی کے قومی صدر کے ساتھ مملکتی وزیر خارجہ (ایم او ایس) میناکشی لیکھی، سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن، دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش ودھوڑی، ہنس راج ہنس اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی بھی موجود رہے۔
