تین کشمیری اسٹوڈنٹس پر غداری کا مقدمہ

   

بنگلورو۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضلع ہبلی کے پرائیویٹ انجینئرنگ کالج میں زیرتعلیم کشمیر کے تین اسٹوڈنٹس غداری کے الزامات پر گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے مبینہ طور پر موافق پاکستان نعرے لگائے اور ایک آن لائن پلیٹ فارم پر اس کا ویڈیو پوسٹ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طلبہ کشمیر میں شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کالج مینجمنٹ کی شکایت پر کی گئی ہے۔ ہبلی ۔ دھارواڑ پولیس کمشنر آر دلیپ نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہوگئی ۔ فوری ہماری ٹیم وہاں گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ دائیں بازو کے کارکنوں بشمول بجرنگ دل والوں نے کالج کے قریب جمع ہوکر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔