تین یوم سے پر اسرار طور پر لاپتہ کمسن بچے کی نعش برآمد

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تین دن سے پر اسرار لاپتہ کمسن بچے کی نعش کو گھٹکیسر پولیس نے برآمد کرلیا ۔ سنتوش تین دن سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ اس کو پولیس اور رشتہ دار کنڈا پور تالاب میں تلاش کررہے تھے لیکن لڑکے کی نعش تالاب سے متصل وینچر کے مین ہول میں پائی گئی جسے پولیس نے دستیاب کرلیا ۔ سنتوش بارش کے دوران تین دن قبل اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا ۔ گمشدگی کی شکایت کی گئی تھی ۔ آج مین ہول سے نعش دستیاب ہونے کے بعد والدین نے قتل کا شبہ ظاہر کرکے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ سنتوش کو پر سرار موت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع