تیندوے کی آنکھ مچولی جاری

   

حیدرآباد19مئی (یواین آئی)گذشتہ چند دن پہلے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ میں نظر آنے کے بعد غائب تیندوے کی آنکھ مچولی جاری ہے کیونکہ یہ جنگلی جانوراب گنڈی پیٹ منڈل کے حیات نگر کے قریب جی وی کے گارڈنس کے سوئمنگ پول میں پانی پیتا ہوا دکھائی دیا۔ کاٹے دھن علاقہ کی سڑک پر بیٹھا ہوا یہ تیندوا چند دن قبل نظر آیا تھا تاہم یہ وہ کچھ دیربعد ایک شخص پر حملہ کے بعد وہاں سے جنگلی جھاڑیوں میں چلاگیا تب ہی سے اس کو محکمہ جنگلات اورزوکے عہدیدار تلاش کررہے تھے ۔یہ تیندوا ایک مرتبہ پھر دو دن پہلے عثمان ساگر کے قریب نظرآیا تھا۔