تیندوے کے حملہ میں ایک شخص زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: ضلع کاماریڈی میں ایک شخص پر تیندوے نے حملہ کردیا،جسے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اسپتال پہنچایا۔جس کی شناخت ضلع کے سومر پیٹ کے ساکن ملیش کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے بکروں کے ساتھ جارہا تھا کہ تیندوے نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کو زخمی کردیا۔یہ تیندوا گذشتہ چند دنوں سے ضلع میں نظر آرہا تھا۔تیندوا گذشتہ چند دنوں سے ضلع میں نظر آرہا تھاجس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افراد سے چوکسی اختیارکرنے کی خواہش کی تھی۔