تیونس میں انتخابات، قیس سعید صدر منتخب

   

Ferty9 Clinic

تیونس۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقی ملک تیونس کے الیکٹورل کمیشن نے قیس سعید کو صدارتی الیکشن میں کامیاب قرار دے دیا ہے۔ انہیں 72 فیصد سے زائد ووٹ ملے ہیں۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قیس سعید کو میڈیا شخصیت نبیل کاروئی کا سامنا تھا۔ تیونسی میڈیا کے مطابق سعید کو 90 فیصد تیونسی نوجوانوں نے ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ یہ اہم ہے کہ صدارتی الیکشن کے 15 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے مقابلے میں دوسرے راؤنڈ میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب بہت زیادہ رہا ہے۔ نبیل کاروئی انتخابی نتائج کے خلاف ملکی قانون کے مطابق اگلے دو ہفتوں کے دوران اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ رواں برس جولائی میں صدر بیجی قائد السبسی کی رحلت کے بعد صدارتی الیکشن کرائے گئے تھے۔