تیونس میں بین الاقوامی پروازیں ملتوی

   

تیونیشیا17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیونیشیا نے کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو ملتوی کئے جانے کے ساتھ ہی سمندری اور زمینی سرحدوں کو بھی بند کر دیا ہے ۔وزیر اعظم الیاس فخفاخ نے کہا ہے کہ بازار اور دیگر مقامات پر یکجا ہونے پر پابندی کے ساتھ ساتھ تہواروں کی سرگرمیوں پر فی الحال روک لگا دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اداروں میں کام کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے 24 معاملے درج کئے گئے ہیں۔اس سے قبل حکام نے جمعہ کو اپنی آبی حدود بند کرنے اور اٹلی کے لئے فضائی خدمات ملتوی کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔