تیونیسیا: تیونس میں جہاں اس وقت کورونا وبا تباہی پھیلا رہی ہے ایک ویڈیو نے پوریملک کے عوام کو شدید غم وغصے اور صدمہ سے دوچار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تیونس کے دارالحکومت تونسیہ کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی نعشیں کولڈ اسٹوریج میں رکھنے کے بجائے کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے مختص ایک کوڑے دان میں پھینکی گئی تھیں۔ایک مقامی شہری جس کا عزیز اس ہاسپٹل میں فوت ہوا وہ اس کی میت لینے گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہا کہ میت ہاسپٹل کے مردہ خانے کے بجائے کوڑے دان میں رکھی گئی تھی۔ وہاں پر کورونا سے فوت ہونے الے کئی دوسرے لوگوں کی نعشیں بھی پڑی تھیں جن سے تعفن اٹھ رہا تھا۔اس نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی۔دوسری طرف عوامی حلقوں میں اس واقعے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انسانیت کی تذلیل اور توہین قرار دیا ہے۔عوامی تنقید کے بعد ہاسپٹل کے فارنسک شعبے کے سربراہ ڈاکٹر منصف حمدون نے کہا کہ ہاسپٹل میں روزانہ 10 سے18 کورونا مریض مررہے ہیں۔ ہاسپٹل میں نعشیں رکھنے کی جگہ کم پڑنے کی وجہ سے انہیں متبادل مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔