ثانیہ مرزا اور کوہلی کی عوام کو عید کی مبارک باد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے بیٹے کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ہے۔اس دوران کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے اپنے انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ کورونا وبا کے دوران اس وقت ہندوستان میں ہی مقیم ہیں۔انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شائع کی۔اپنی اس پوسٹ میں حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔علاوہ ازیںکرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے عالم اسلام میں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خوشی اور پیار و محبت سے منائیں۔