حیدرآباد: “خوشی کے آنسو” کے ساتھ، ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اتوارکو کھیل کا سفر وہیں سے ختم کیا جہاں سے یہ سب شروع ہوا تھا۔ روہن بوپنا، یووراج سنگھ اور ان کے بہترین دوست بیتھانی میٹیک سینڈزکے ساتھ نمائشی میچوں میں شرکت کے ساتھ ثانیہ نے آخر کار لال بہادر ٹینس اسٹیڈیم میں اپنے شاندار کیریئرکو الوداع کہہ دیا، یہ وہی مقام ہے جہاں انہوں نے ایک تاریخی میچ کے ساتھ بڑے اسٹیج پر اپنی آمدکا اشارہ دیا تھا ۔ تقریباً دو دہائیاں قبل ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل کی فتح تھی ۔نمائشی کھیلوں کو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین سمیت ممتاز شخصیات نے دیکھا۔