ثانیہ مرزا کی خلع کے بعد پہلی تصویروبیان جاری

   

دبئی ۔ ہندوستانی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خلع کی تصدیق اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئرکی۔ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر معنی خیزکیپشن کے ساتھ شائع کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جب پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کیا تو دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ثانیہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ تاہم ثانیہ مرزا نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیارکی ہوئی تھی جبکہ ان کے والد اور بہن نے ان کی جانب سے خلع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چند ماہ قبل ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی تھی۔ اپنی پہلی تصویر میں ثانیہ مرزا ہلکے میک اپ، فرینچ چوٹی اور سیاہ جیکٹ میں ملبوس پْر اعتماد انداز میں خود کو آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں فقط ایک لفظ ریفلکٹ لکھا ہے۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے خلع کے بعد پہلی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے ان کے انداز کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتے نظر آئے۔