کلیولینڈ: ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور امریکہ کی کرسٹینا میک ہیل نے 235238 ڈالر کے کلیولینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ یافتہ جاپانی جوڑی شوکو اویاما اور اینا شباہارا سے ہوگا۔ ثانیہ اور میک ہیل نے خواتین کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں ناروے کی الریکے ایکری اور امریکہ کی کیتھرینا ہیرسن کو مسلسل سیٹوں میں سات ۔پانچ (پانچ)، چھ۔دو سے شکست دی۔ ہندوستان اور امریکہ جوڑی نے ایک گھنٹے 23 منٹ میں یہ مقابلہ جیتا اور اس جیت کے ساتھ انہوں نے 13398 ڈالر اور 180 ڈبلیو ٹی اے پوائنٹ یقینی کرلئے ۔