دبئی ۔ہندوستانیٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی طلاق کی خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی چند تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ شائع کیں، ان کیپشنز نے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان طلاق کی دم توڑتی خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔ ثانیہ مرزا نے ایک تصویرکے ساتھ لکھا کہ یہ وقت یقین کا دامن چھوڑنے کا نہیں بلکہ اسے تھامنے کا ہے۔