ثریا محمد 10 بہترین کھلاڑیوں میں شامل

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ۔24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن (فیبا) نے الاھلی کلب میں مصری کھلاڑی ثریا محمد کو 2019 کے دوران دنیا کی دس بہترین خواتین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا۔ مصری میڈیا کے مطابق ثریا محمد نے یوگنڈا میں منعقدہ افریقن کپ ٹورنمنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی بدولت مصر ٹورنمنٹ کا فاتح رہا۔ ثریا محمد نے ایونٹ میں 48 نشانات اسکور کیے تھے، ان کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا تھا۔ باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے اپنی ویب سائٹ پر 2019 کے دوران دس بہترین خواتین کھلاڑیو ں کی فہرست جاری کی ہے ان میں ثریا محمد کا نام شامل ہے۔ فیبا نے انہیں مصر کی نئی قلوپطرہ کا لقب بھی دیا گیا ہے۔ آٹھ برس کی عمر میں باسکٹ بال شروع کرنے والے ثریا نے کہا ہیکہ یہ اعزاز میرے لیے بہت خوشی ہے۔