جئے باپو‘جئے بھیم ‘جئے سمویدھان مہم کا آغاز

   

نظام آباد :21؍مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس پارٹی کی جانب سے قائم کردہ’جے باپو، جے بھیم، جے سمودھان’ مہم کے تحت نظام آباد ضلع میں اتوار کے دن سے اس پروگرام کو آغاز کیا جا رہا ہے ‘ جے باپو جے بھیم جے سمودھان کمیٹی کے ریاستی کمیٹی کے رکن مسٹر طاہر بن حمدان صدر نشین اردو اکیڈمی نے آج کانگریس بھون میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں کانگریس پارٹی کے کئی قائدین نے اپنے جان کی قربانی دیتے ہوئے ملک کو آزاد کرانے میں اہم رول ادا کیا ۔ اس پروگرام کا ایک اجلاس آج نظام آباد میں کانگریس بھون بلاک کانگریس،منڈل کانگریس اور اسمبلی حلقوں کے ان چاروں کے ہمراہ منعقد کیا گیا۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ یہ پروگرام مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کے ردعمل کے خلاف منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام صرف کانگریس کا نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقوں کا ہے جو مہاتما گاندھی کے نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔ بی جے پی بار بار آئین پر حملہ کرتی رہی ہے اور عوام کے آئینی حقوق کو بلڈوزر کے نیچے روند رہی ہے۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی، بالموروینکٹش رکن قانون ساز کونسل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ملک بھر میں ہونے والے ان پروگراموں کے بارے میں واقف کرواتے ہوئے دیہی سطح پر ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ صدر ضلع کانگریس کمیٹی مانالا موہن ریڈی،ارکلہ نرسا ریڈی ،سنیل ریڈی ،انتی ریڈی راجہ ریڈی لائبریری چیئرمین کانگریسی قائدین ونئے ریڈی ناگیش ریڈی اے بی سرینواس، محمد جاوید اکرم پرچار کمیٹی چیئرمین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
ضلع کلکٹر جنگائوں رضوان باشا شیخ نے دسویں کے امتحانی مراکز کامعائنہ کیا
جنگائوں۔21مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز جمعہ دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز کے پیش نظرکلکٹر نے لنگالا گھنپور پور کے ماڈل اسکول میں منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کا معائنہ کیا۔ چیف سپرنٹنڈنٹ سری ہری نے بتایا کہ اس سنٹر میں 214 طلباء کے لیے امتحان کے لیے کل9 کمرے مختص کیے گئے .طلباء آج تلگو امتحان لکھ رہے ہیں۔ بعد ازاں انھوں نے تمام کمروں کا مکمل معائنہ کیا۔بجلی، پینے کے پانی وغیرہ کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا بخوبی معائنہ کیا۔
پھر انھوں نے نیلوٹلا کے ضلع پریشد ہائی اسکول کا دورہ کیا اور چیف سپرنٹنڈنٹ چلپتی ریڈی کو امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں کئی تجاویز دیں اور ان سے تمام امتحانات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کی نگرانی کرنے کو کہا۔ اس پروگرام میں ڈی ای او رمیش، منڈل تحصیلدار رویندر اور دیگر نے حصہ لیا۔