حیدرآباد۔/4 نومبر، ( سیاست نیوز) پروفیسر جے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی کے مختلف ڈپلومہ کورسیس میں داخلہ کیلئے 6 نومبر کو کونسلنگ کی جائیگی۔ یونیورسٹی رجسٹرار این سدھیر کمار نے درخواست گذاروں سے اسپاٹ کونسلنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نشستوں سے متعلق تمام تفصیلات اور فیس کی اطلاعات کو یونیورسٹی ویب سائیٹ پر درج کیا گیا ہے۔ ویب سائیٹwww.pjsav.edu.in ملاحظہ کریں۔ ع
