جئے شنکر کی ایران کے منتخب صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات

   

نئی دہلی : وزیرامورخارجہ ایس جئے شنکر نے چہارشنبہ کو ایران کے صدر منتخب ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم نریندر مودی کا شخصی پیام حوالہ کیا۔ جئے شنکر نے روس جاتے ہوئے ایرانی دارالحکومت میں توقف کیا۔ جئے شنکر نے کہا کہ انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر مفید بات چیت بھی کی ۔ایران کے عدلیہ کے سربراہ رئیسی جو اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے گذشتہ ماہ کے صدارتی انتخابات میں زبردست اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔