جئے شنکر کی کرغستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

   

ماسکو : وزیرخارجہ ہند ایس جئے شنکر نے دورہ ماسکو کے دوران کرغستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے علحدہ علحدہ باہمی ملاقات کی اور ہندوستان کے اسٹراٹیجک شراکت دار کی حیثیت سے ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات چیت کی۔ جئے شنکر یہاں روس کے چار روزہ دورہ پر پہنچے ہیں ۔ شنگھائی آپریشن آرگنائزیشن وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ جئے شنکر نے اس ملاقات کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیرفینانس کرغستان سے ان کی ملاقات ثمرآور رہی۔ دونوں قائدین نے باہمی اور علاقائی مفادات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام شعبوں میں اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کو بڑھانے سے اتفاق کیا۔ جئے شنکر نے وسط ایشیائی ملک سے ہندوستانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے وزیرخارجہ کرغستان سے اظہارتشکر کیا۔ کرغستان میں تقریباً 4500 ہندوستانی طلبہ مختلف میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم ہیں۔ بعدازاں جئے شنکر نے تاجکستان کے وزیرخارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔