جئے پور میں بی ایس پی قائدین کو جوتوں کے ہار پہناکر پریڈ کروائی گئی

,

   

جئے پور ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کے دو قائدین کو جوتوں کے ہار پہناکر چہروں پر سیاہی پوتنے کے بعد پارٹی آفس کے باہر ان کی پریڈ کروائی گئی ۔ ان قائدین پر ٹکٹوں کی تقسیم میں کرپشن کا الزام ہے ۔ پا رٹی کے ورکرس نے ہی رام جی گوتم (قومی کوارڈینیٹر) اور سیتارام (سابق انچارج ریاستی پارٹی یونٹ) کے چہروں کو سیاہ کیا اور انہیں جوتوں کے ہار پہناکر پریڈ کروائی ۔ وہاں موجود بی ایس پی ورکرس نے بتایا کہ پارٹی کے جن ورکرس نے پانچ سال پارٹی کیلئے کام کیا انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا، جس سے وہ ان قائدین کے خلاف کافی برہم ہوگئے ۔ راجستھان میں بی ایس پی کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے کیونکہ اس کے 6 ارکان اسمبلی کانگریس کی طرف چلے گئے جس کی وجہ سے پارٹی میں خلفشار ہے۔