حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) نامپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں جئے پور پولیس کی تحویل میں موجود ایک ملزم نے ہوٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ ڈی رمیش ریڈی جو 20 سال قبل راجستھان کے شہر جئے پور منتقل ہوگیا تھا اور وہاں پر ایک تحصیلدار کے ساتھ اس کے مکان میں مقیم تھا ۔ حالیہ دنوں تحصیلدار وظیفہ پر سبکدوش ہوگیا اور اس کے بینک کھاتہ میں ریٹائرمنٹ کی رقومات جمع ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی تحصیلدار رقومات کا استعمال نہیں کررہا تھا ۔ رمیش ریڈی نے تحصیلدار کے موبائیل فون سے آن لائین بینکنگ کے ذریعہ اپنے بینک کھاتہ میں لاکھوں روپئے کی رقم منتقل کرلی اور بعد ازاں وہ وہاں سے فرار ہوکر حیدرآباد میں پناہ لیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد جئے پور پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور رمیش ریڈی کا پتہ چلنے پر اسے شہر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ جئے پور منتقل کرنے کیلئے جمعہ کو ٹرین موجود نہ ہونے پر اسے ایک دن کیلئے نامپلی کی ہوٹل میں محروس رکھا گیا تھا اور اس نے ضروریات سے فارغ ہونے کے بہانے وہاں کے باتھ روم میں داخل ہوکر اپنے پینٹ سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کے بعد انسپکٹر نامپلی خلیل پاشاہ وہاں پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ ب