سنگاریڈی ‘سداشیوپیٹ ‘ظہیرآبادکے بلدی عہدیداروںکو وجہ بتائونوٹس جاری
سنگا ریڈی 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدی عہدے داروں کی ناقص کارکردگی پر ضلع سنگا ریڈی میونسپل اسٹاف کو شوکاز نوٹس کلکٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں سنگاریڈی سداشیواپیٹ، ظہیرآباد میونسپل کے عہدے دار شامل ہیں میونسپل کمشنرز، منیجرز اور بل کلکٹر کو نوٹس موصول ہوئے ہیں۔سنگا ریڈی ضلع کلکٹر وی کرانتی نے سنگاریڈی، سداسیوپیٹ اور ظہیرآباد کے میونسپل کمشنر، منیجرس اور بل کلکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے کلکٹر نے بتایا کہ مکانات ٹیکس، جائیداد ٹیکس اور نل کے بلوں کی وصولی میں دلچسپی نہ لینے والے عہدے داروں کے خلاف کاروائی کی گئی کلکٹر نے 3 بلدیات میں بلوں کی وصولی میں عملہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ رواں ماہ کے آخر تک 100% مکانات ٹیکس اور بلز کی وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ چند روز قبل کچھ میونسپل بل کلکٹرس اور ریونیو انسپکٹرز منیجرس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا لیکن عملہ کی کارکردگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے ضلع کلکٹر نے ظہیر آباد کمشنر مینیجر اور بل کلکٹر جملہ 8 افراد کے خلاف کاروائی کی ۔ ظہیرآباد میونسپل میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے گئے۔ سنگاریڈی میونسپل میں میونسپل کمشنر ایس سی وی کے چوان، منیجر سوریہ پرکاش اور بل کلکٹر 27 افراد کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا سداشیوا پیٹ میونسپلٹی میں کمشنر جے اوما، منیجر عمر سنگھ اور بل کلکٹر 14 افراد کو وجہ بتاؤ نوٹس روانہ کیا گیا مکانات کے ٹیکس، واٹر بل اور پراپرٹی ٹیکس 100 فیصد وصول کرنے کی ہدایت دی گئی شوکاز نوٹسز کا 24 گھنٹے میں جواب دینے کہا ‘ورنہ سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ وی کرانتی کلکٹر ضلع نے ایل ار ایس کے لیے عوام میں شعور بیداری کرتے ہوئے ایل ار ایس 25 فیصد رعایت اس ماہ کی اخر تک اس خصوص میں بلدیہ عہدے داروں کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معلومات فراہم کیا جائے تاکہ ایل ار ایس کے لیے درخواستیں داخل کر سکیں۔